خاتون پر تشدد کرنیوالے شوہر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)گھرمیں زبردستی داخل ہوکر تشددکرنے والے شوہر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مان سنگھ والا کی رہائشی اشرف کی دختر زینت اشرف نے۔۔۔
پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ اُس کا شوہر فہد اور دیور فہیم گھر میں زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گالیاں دے کر مارنا شروع کردیا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر کمرے میں لے گئے جہاں پر انہوں نے میرے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے میرا دوپٹہ جل گیا جبکہ فہد نے گھر کے سامان کو بھی آگ لگاکر جلادیا۔