حادثات سے بچائو کیلئے لگایا گیا ریفلکیٹر بورڈ چوری
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) مین لاہور سرگودھا روڈ پر حادثات سے بچائو کیلئے چند روز قبل ڈیوائیڈر کے سامنے لگایا گیا ریفلکیٹر بورڈ چوری ہو گیا۔
مین روڈ پر چوری کی واردات سے پولیس گشت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ریفلیکٹر بورڈ نہ ہونے سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں خصوصاً دھند کے دنوں میں حادثات میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔میڈیا کی نشاندہی پر محکمہ ہائی وے نے یہ بورڈ لگایا تھا جسے چند بعد ہی چور لے اڑے ۔اہل علاقہ نے پولیس سے نامعلوم چوروں کے خلاف سخت کاروائی ،محکمہ ہائی وے سے مضبوط بورڈ لگانے کا مطالبہ کیا۔