سیدوالا:ایلیٹ فورس اہلکار سے 2لاکھ روپے کی ڈکیتی
سیدوالا(نامہ نگار )محافظ بھی غیر محفوظ، سیدوالا میں دن دہاڑے ایلیٹ فورس کے جوان کے ساتھ2لاکھ روپے کی ڈکیتی، مسلسل وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔
گزشتہ روز گاؤں 15 چک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل محمد آصف سے 2لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔