چور ٹرانسفارمر، ڈسپنسری سے سامان لے اڑے
قصور(نمائندہ دنیا) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر اور ڈسپنسری سے میڈنس کٹ سمیت دیگر متعدد سامان لوٹ لیا۔
قصور کے نواح راؤخانوالہ سے نامعلوم چور ڈسپنسری کے تالے توڑ کر پنکھا، پرچی فیس 7ہزار روپے نقدی، بستررزائی، گدہ تکیہ، چادر وغیرہ، میڈیسن کِٹ اور واٹر پمپ لے اُڑے