ٹیکسٹائل ملز میں شاٹ سرکٹ سے آتشزدگی
قصور(نمائندہ دنیا)ٹیکسٹائل ملز میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ بھٹی ہسپتال قصور کے نزدیک کپڑا فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔
کنٹرول روم نے قریبی ریسکیو گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق چار گوداموں میں سوت پڑا ہوا ہے ، شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گودام کی چھت گر گئی۔ ریسکیو سٹاف نے فائر فائٹنگ کرکے آگ پر قابو پالیا۔