باندھ کر تشدد سے زخمی کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ

باندھ کر تشدد سے زخمی کرنیوالے  ملزموں کیخلاف مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا) زبردستی بھینس والے کلے سے باندھ کر تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وڈانہ مصطفی آباد کے رہائشی حمزہ علی ولد محمد جمیل نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ عقیل، سلمان، آکاش، کاشف، عباس، خالد ارمان اور تین نامعلوم ملزموں نے اُسے زبردستی پکڑ کر بھینس والے کلے کے ساتھ باندھ کر ڈنڈوں سے شدید زدوکوب کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ ملزم آکاش میرے بازو اور کہنیوں پر مسلسل رائفل کا بٹ مارتارہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں