مانانوالہ:رکشہ ڈیوائیڈر سے ٹکراگیا، 6سالہ بچہ جاں بحق
حادثہ سچا سودالاگر روڈ پر ہوا،8مسافر زخمی ہوگئے، عرفان موقع پر چل بسا
مانانوالہ ،شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) مانانوالہ فاروق آباد سچاسودالاگرروڈ پر مسافررکشہ ایکسل ٹوٹنے سے تیزرفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک بچہ جاں بحق، جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔ رکشہ سچاسودا سے ہوتاہوا فاروق آباد کی طرف آرہا تھا کہ لاگر گاؤں کے قریب تیزرفتاری کے باعث اس کا ایکسل ٹوٹ گیااور اس میں سوار6 سالہ بچہ عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 6سالہ عبدالہادی، 2سالہ ہادیہ قاسم ،37سالہ بوٹا ،35سالہ ثمرہ قاسم ،7سالہ عائشہ نعیم ، 45سالہ ثمین بی بی، 2 سالہ ابراہیم وسیم اور 35سالہ رضیہ بی بی زخمی ہوئے ۔