موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص قتل

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص قتل

واقعہ کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا،35 سالہ صادق موقع پر ہی دم توڑ گیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ بتایاگیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے شرقپور بازار میں موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں35 سالہ صادق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی جنہوں نے لاش کوقبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں