اے سی چونیاں کا مبینہ سخت رویہ، تاجروں کی شٹرڈائون ہڑتال

اے سی چونیاں کا مبینہ سخت رویہ، تاجروں کی شٹرڈائون ہڑتال

کارروائیاں زیادتی ہیں، انجمن تاجران، عملدرآمد کے پابند ہیں، غلام مصطفی

الہ آباد (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفیٰ کے مبینہ غیر مناسب اور سخت رویے کے خلاف انجمن تاجران چونیاں نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔ ہڑتال کے باعث مین بازار، ڈاک خانہ بازار، صرافہ بازار، نیشنل بینک بازار، پرانی منڈی بازار، چھانگا مانگا روڈ سمیت دیگر تمام چھوٹے بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے ۔ انجمن تاجران چونیاں کے صدر چودھری محمد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی جانب سے تجاوزات کے نام پر مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں،جو سراسر زیادتی ہے ۔تاجر شدید ذہنی دباؤ اور مالی نقصان کا شکار ہیں۔انجمن تاجران نے سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پرصورتحال کا نوٹس لیں۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفیٰ نے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں