غیر قانونی شکار پر19شکاریوں کو پونے چھ لاکھ جرمانہ عائد
لاہور(اے پی پی)پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔
وائلڈ لائف رینجرز نے ناجائز شکار پر 20شکاریوں کے چالان ،19 شکاریوں کو پونے چھ لاکھ جرمانہ عائد ،1 کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جبکہ ضبط کیے گئے 1درجن طوطے اور1 تیتر پیرو وال وائلڈ لائف پارک میں منتقل اور1 جنگلی سور کو قدرتی مسکن میں آزاد کر دیا۔