ناکے پر رشوت وصولی،3اہلکارگرفتار، مقدمہ درج

ناکے پر رشوت وصولی،3اہلکارگرفتار، مقدمہ درج

لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس نے ناکے پر رشوت وصول کرنے پر3اہلکار وں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ۔

انسپکٹر مبشر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں اے ایس آئی اکبر اور دو کانسٹیبل اشرف اور آصف شامل ہیں جو شہر میں داخل ہونے والے افراد سے رشوت وصول کرتے تھے ۔ ملزموں کو گرفتار کرکے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔محکمہ میں بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ رشوت یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں