ایس پی اقبال ٹائون کا گرجا گھروں کی سکیورٹی کا جائزہ
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر نے ڈویژن میں واقع گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورداخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
ایس پی نے اسمبلی آف گاڈ چرچ، آرمی سلوشن چرچ و دیگر گرجا گھروں کا دورہ کیا ۔متعلقہ سرکل افسروں اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی۔اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا عبادت کیلئے آنے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ، پارکنگ گرجا گھروں سے مناسب فاصلے پر قائم اور مشکوک افراد و لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھی جائے۔