دنیاکی سب سے بڑی ہنٹرز تنظیم کاپاکستان میں چیپٹر قائم

 دنیاکی سب سے بڑی ہنٹرز تنظیم کاپاکستان میں چیپٹر قائم

وائلڈ لائف، ہنٹنگ سے متعلق پالیسیز کی بہتری پر ملکر کام کرینگے :بدر منیر

لاہور (سامیاسعید)دنیا کی سب سے بڑی ہنٹرز تنظیم سفاری کلب انٹرنیشنل (SCI)نے پاکستان میں اپنا باقاعدہ چیپٹر قائم کر لیا ۔ سفاری کلب انٹرنیشنل عالمی تنظیم ہے جو دنیا کے تقریباً 180 ممالک میں فعال ہے ایس سی آئی پاکستان چیپٹر میں ملک کے کئی سینئر اور تجربہ کار ممبرز شامل ہیں ۔ تنظیم کا مقصد ہنٹرز، وائلڈ لائف ماہرین اور سرکاری اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ۔تنظیم کے نمائندے بدر منیر کے مطابق پاکستان میں ایس سی آئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر وائلڈ لائف، ہنٹنگ اور ہیبٹٹ مینجمنٹ سے متعلق پالیسیز کی تشکیل اور بہتری پر کام کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ لیگل ہنٹرز کی ایڈوکیسی، ہنٹرز کے لیے ایجوکیشن اور منظم ہنٹنگ گراؤنڈز کی فراہمی بھی تنظیم کے اہم اہداف میں شامل ہے ۔سفاری کلب انٹرنیشنل کے مطابق ہنٹنگ کو فروغ دینے کا مقصد وائلڈ لائف کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ سسٹینیبل و مینجمنٹ ہنٹنگ کے ذریعے قدرتی توازن کو برقرار رکھنا ہے ۔ تنظیم کے مطابق جب جانوروں کی آبادی ایک مخصوص حد سے بڑھ جائے تو سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی ہنٹنگ نا صرف ہیبٹٹ کو بہتر بناتی ہے بلکہ بیمار اور کمزور جانوروں کے خاتمے سے مجموعی نسل مضبوط ہوتی ہے ۔ٹرافی ہنٹنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن مقامی کمیونٹیز کی فلاح، وائلڈ لائف کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام پر خرچ کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں