بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں:چودھری اختر عباس
لاہور(سیاسی نمائندہ)بیسک ڈیموکریٹک آلائنس کے چیئرمین ومسلم لیگ کونسل کے وائس چیئرمین چودھری اختر عباس ، بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل چودھری شوکت و دیگر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں۔۔۔
پی ٹی آئی کو وطن عزیز کی خاطر ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے ،حکومت پنجاب متنازع بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔نیا بلدیاتی ایکٹ دراصل کالا قانون ہے جس کا مقصد عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے بیوروکریسی کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کرنا اور منتخب عوامی نمائندوں کو عملی طور پر بے اختیار کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے الائنس میں شامل رہنماؤں سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام آئین، جمہوریت اور قائد اعظم کے تصورِ پاکستان کے صریحاً خلاف ہے عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندوں کے اختیارات سلب کر کے تمام طاقت بیوروکریسی کو سونپ دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔