قالینوں کی صنعت کے مسائل حل کئے جائیں:پی سی ایم ای اے

 قالینوں کی صنعت کے مسائل حل  کئے جائیں:پی سی ایم ای اے

لاہور(آن لائن)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 وزیراعظم ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ لانے والی قدیمی صنعت کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن ، پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین ریاض احمد، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن ، سینئر ممبران عثمان اشرف اورسعید خان نے کہا کہ پیداواری لاگت زیادہ ہونے پر مسائل کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں