کل ملک بھرمیں یوم تاسیس منایا جائے گا،،خالد مسعود سندھو

  کل ملک بھرمیں یوم تاسیس  منایا جائے گا،،خالد مسعود سندھو

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں۔۔۔

نظریہ پاکستان کی ترویج، دہشتگردی ،سیاسی انتشار کے خاتمے ،خدمت کی سیاست کیلئے ہمار ہرکارکن متحرک ہے ،کل یوم تاسیس ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، 78 برسوں میں پاکستان میں جو مسائل سامنے آئے ، وہ صرف اور صرف ہمارے ذاتی مقاصد اور ملک کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے چلانے کی وجہ سے آئے ،مسائل کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں