ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک:علما کونسل
بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی،انسانیت پر حملہ:مو لانا حافظ حسین
لاہور(آئی این پی)صدر سنی علما کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ۔ دہشتگردی کی اس طویل جنگ نے ہمیں علما، وکلا، ڈاکٹرز، سکیورٹی فورسز کے جوانوں، سیاسی رہنماں اور تاجروں جیسے قیمتی اثاثوں سے محروم کر دیا ہے ۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی اور انسانیت پر کھلا حملہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ ہماری فورسز کے جوان پوری طرح چوکس ہیں اور دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کے لیے مکمل قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے علما ئے کرام اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دہشتگرد عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، مگر قوم کے اتحاد اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مو ثر اقدامات کیے جائیں۔