مرکزی مسلم لیگ کا73 یونین کونسلز میں انٹرا پارٹی الیکشن
لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی مسلم لیگ لاہور نے شہر کی 73 یونین کونسلز میں انٹرا پارٹی انتخابات مکمل کر لیے۔
چھٹے مرحلے میں راوی روڈ، لوہاری گیٹ، راج گڑھ، سمن آباد، موچی دروازہ، مصری شاہ، قینچی موڑ، شالیمار ، رائیونڈ کی 19 یونین کونسلز میں شفاف انتخابات ہوئے ۔صدر کیلئے 57 امیدواران میں سے 19 صدور منتخب ہوئے ۔ مرد و خواتین کیلئے علیحدہ پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ۔انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن کمشنر انجینئر حارث ڈار، جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر مرکزی و مقامی رہنماؤں نے کی۔ انٹرا پارٹی الیکشن جنوری کے آخر تک جاری رہیں گے ، مقصد جماعت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید مضبوط بنانا ہے۔