ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ،پتنگ بازی پر61ملزم گرفتار

 ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ،پتنگ بازی پر61ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ کااتوار کو شہربھرمیں گرینڈ آپریشن ،پتنگیں اور ڈور بھی برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے اتوار کوجرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کیخلاف سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 61 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر مقامات سے 56 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزموں کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا،کارروائی میں ملزموں سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد، غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ،شہریوں کی جانوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالنے دینگے ۔ ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات اور منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر متحرک ہے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں