جامعہ نعیمیہ میں سالانہ عالمی محفل حسن قرات یکم جنوری کوہوگی
لاہور (سیاسی نمائندہ) جامعہ نعیمیہ میں 17 ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات یکم جنوری کو نماز عشا کے بعد ہوگی۔
مصر سے قاری الشیخ حسن الزہری، قاری جامین سمیت پاکستان کے نامورقاری مفتی عمران حنفی ،قاری آصف سہیل ،قاری یونس قادری،قاری رفیق ،قاری اعجاز،قاری اشفاق ،قاری فرید الدین تلاوت کرینگے ۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی،خطیب داتا دربارمسجدمفتی رمضان سیالوی ،پیر سید زین العابدین ودیگر رہنماخطاب کریںگے ۔