الخدمت خواتین ٹرسٹ کا سو مستحق خاندانوں کو ونٹر پیکیج تقسیم
لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام بڑھتی سردی پر کرامت کالونی سنٹر میں سو مستحق خاندانوں کو ونٹر پیکیج تقسیم کردیاگیا۔۔۔
جس میں رضائیاں ،کمبل اور گرم بستر شامل تھے ۔اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ الخدمت خواتین ٹرسٹ صبا ثاقب نے کہا لاہورمیں رواں موسمِ سرما کے دوران دو سو خاندانوں کو ونٹر پیکیج تقسیم کئے جا چکے ہیں مزید پابچ سو خاندانوں کوآئندہ دنوں میں تقسیم کر دئیے جائیں گے۔