دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی:اسلم کاہلوں

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم  نہیں کر سکتی:اسلم کاہلوں

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پاک آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے رہنما چودھری محمد اسلم کاہلوں نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے ایک علیحدہ ،خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کی،میاں نواز شریف نے اسے ناقابل تسخیر بنایا۔۔۔

 آج کے روز قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی پیدائش ہوئی اور ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا، بحیثیت قوم ہمارے لئے قائد اعظم ؒ کی پیدائش کادن باعث فخر ہے ،قائد اعظم ؒکے پاس برصغیرکے مسلمانوں کیلئے اہم ویژن تھا جس کے نتیجے میں ہمیں پاکستان ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں