5 ہزار 500لٹر پاؤڈر و کیمیکلز سے تیارملاوٹی دودھ تلف

5 ہزار 500لٹر پاؤڈر و کیمیکلز سے تیارملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کاآپریشن ، 640 کلو بیمار مرغیاں، گوشت بھی تلف ،اڑھائی لاکھ جرمانہ

لاہور(آن لائن)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دودھ اور گوشت کی بڑی مقدار کامعائنہ کیا۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 90 ہزار لٹر دودھ اور 75 ہزار کلو گوشت کا معائنہ کیا گیا۔ گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور اڈا پلاٹ سے لاہور سپلائی ہونیوالے دودھ کی جانچ کے دوران 5 ہزار 500 لٹر پاؤڈر اور کیمیکلز سے تیار کردہ ملاوٹی دودھ سمیت 640 کلو بیمار ، کم وزن مرغیوں اور گوشت کو بھی تلف کردیا گیا، مرغیاں نزلہ ودیگر متعدی امراض میں مبتلا پائی گئیں۔کارروائی کے دوران 25 میٹ شاپس اور ملک سپلائرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں