محمود بوٹی سائٹ پر کم جڑوں والے درخت، گھاس لگانیکا منصوبہ

محمود بوٹی سائٹ پر کم جڑوں والے درخت، گھاس لگانیکا منصوبہ

کیری ہیبیلی ٹیشن کے تحت شجرکاری سے آلودگی کم، خوبصورتی میں اضافہ متوقع

لاہور(آن لائن)رنگ روڈ کے کیری ہیبیلی ٹیشن منصوبے کے تحت محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر شجرکاری کے منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ حکام کے مطابق ڈمپنگ سائٹ پر موجود کورز کی سات تہیں ہونے کے باعث بڑے اور گہری جڑوں والے درخت لگانے سے گریز کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت صرف کم گہرائی میں جڑیں پھیلانے والے درخت، گھاس اور مخصوص اقسام کی جھاڑیاں لگائی جائیں گی۔ پرانے ڈمپنگ ایریا کو مکمل کور کرنے کے بعد مرحلہ وار شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔یہ منصوبہ مجموعی طور پر 42 ایکڑ رقبے پر عمل میں لایا جائے گا، جس سے نا صرف فضائی آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے بلکہ رنگ روڈ سے ملحقہ علاقوں کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔حکام کے مطابق روڈا کی ماحولیات اور ہارٹیکلچر ٹیمیں منصوبے پر سرگرم عمل ہیں۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ فروری 2026 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ مارچ 2026 سے شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں