لیسکو کا جدید آن لائن بلنگ نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

لیسکو کا جدید آن لائن بلنگ نظام متعارف کرانیکا فیصلہ

اقدام سے بجلی کی تقسیم اور بلنگ کے نظام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی

لاہور(آن لائن)لیسکو نے اپنے صارفین کیلئے بلنگ کے نظام کو آن لائن اور جدید بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے تحت بجلی کے میٹرز کو براہِ راست کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا۔اس مقصد کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ایم ٹو ایم سمز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے جو بجلی کے میٹرز اور کنٹرول روم کے درمیان براہِ راست رابطے کا ذریعہ بنیں گی۔ اس جدید نظام کے ذریعے میٹر ریڈنگ آن لائن حاصل کی جا سکے گی، جس سے بلنگ کے عمل میں شفافیت اور درستگی آئے گی۔لیسکو حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت نادہندہ صارفین کے کنکشن آن لائن منقطع کیے جا سکیں گے جبکہ بل کی ادائیگی کے بعد متعلقہ ایس ڈی او کنٹرول روم سے بجلی کی فوری بحالی بھی آن لائن ممکن ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نا صرف صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ بجلی کی تقسیم اور بلنگ کے نظام میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں