قصور کو خوبصورت بنانے کیلئے پرعزم ہیں : ڈپٹی کمشنر
قصور گارڈن میں تمام سہولتوں کو یقینی بنایا جارہاہے ، محمد آصف رضا
قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر قصور گارڈن اور گرین بیلٹ کو نئے پودوں اور پھولوں سے سجایا جارہاہے ۔ گرین بیلٹ کی خوبصورتی کیلئے لائٹس وغیرہ نصب کی جارہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ میونسپل کمیٹی قصور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پرعزم ہے، ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور سید ایوب بخاری نے اپنے عملہ کے ہمراہ قصور گارڈن اور گرین بیلٹ کی چیکنگ کے دوران سیر کرنے کیلئے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ پی ایس او اکمل حسین، سپروائزر قصور گارڈن محمدشبیرڈوگر، سب انجینئر علی رضا ودیگر بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی نگرانی میں قصور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کی سیروتفریح کیلئے قصور گارڈن میں تمام سہولتوں کو یقینی بنایا جارہاہے ۔