ڈی سی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ

ڈی سی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ

ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کیاجائے :موسیٰ رضا

 لاہور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، زونل افسروں، واسا اور نیسپاک حکام نے ڈی سی کو ایل ڈی پی فیز ٹو کی تین ہزار سے زائد سکیموں پر بریفنگ دی۔ موسیٰ رضا نے افسروں کو ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے ، ڈیڈ لائن پر عملدرآمد اور ٹریفک روانی کیلئے ملبہ فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے ،جس کا مقصد شہر کی خستہ حال گلیوں اور سیوریج نظام کو بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ فیز ون کی تکمیل انتظامیہ کی کامیابی ہے ، ان منصوبوں میں شفافیت یقینی بنا کر شہریوں کو صاف پانی اور روشن گلیاں فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں