سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے  ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا۔ قرآن خوانی و نعت خوانی بھی کی گئی۔

مرحوم کی سیاسی خدمات پر ڈاکیومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،عتزاز احسن ،وفاقی وزیر علیم خان،فائزہ ملک، مہرین راجہ، نتاشہ دولتانہ سعدیہ سہیل رانا ،سابق صوبائی وزرایاسر ہمایوں، عمران مسعود، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ،کامران لاشاری، غلام محی الدین دیوان، ممبر صوبائی اسمبلی شہاب الدین ، شاہنواز چیمہ ،سینیٹر بشریٰ انجم بٹ ، بیرسٹر عامر حسن ، ایم پی اے حنا پرویز بٹ، جہاں آرا وٹو، خرم وٹو ،سابق ممبر قومی اسمبلی نواب شیر وسیر، نصر اللہ دریشک، خرم نواز گنڈاپور، آصف اقبال، ناصر قصوری، معظم جاوید وٹو، خرم جہانگیر وٹو، میاں مصباح الرحمن،سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر، سائرہ افتخار ودیگر شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں