ٹی سی آئی پروگرام گریجوایشن تقریب، ہیلتھ منیجرزکی تربیت
ماہرین نے ایڈوانس فیملی پلاننگ کے طریقے اور ٹی سی آئی پروگرام سے آگاہی دی
لاہور (آئی این پی)ضلع لاہور کے ایم این ایچ سی ہیلتھ منیجرز اور ٹی سی آئی پروگرام کی گریجوایشن تقریب کیلئے امپلانٹ اور آئی یو سی ڈیز کی تربیت کیلئے ایک روزہ آگاہی سیشن مقامی ہوٹل میں ہوا۔ڈاکٹر جویریہ الطاف، ڈی سی ایم این ایچ سی، لاہور،ڈاکٹر سہیلا فاطمہ، ڈبلیو ایم او اورڈاکٹر نوشین غفور، ڈبلیو ایم او نے ایڈوانس فیملی پلاننگ کے طریقے اور ٹی سی آئی پروگرام سے آگاہی دی۔شرکانے ٹی سی آئی/جی ایس ایم کے ساتھ ملکر کام کرنے والے محکمہ صحت و بہبود آبادی کی بڑھتی آبادی پر قابوپانے کیلئے اقدامات اور کاوشوں کوسراہا۔اختتامی ریمارکس میں ایچ اینڈ پی ڈی کے سینئر نمائندوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو مضبوط بنانے کیلئے گزشتہ برسوں میں ٹی سی آئی کے مسلسل تعاون کی بھی تعریف کی۔تقریب کے اختتام پر ماسٹر کوچز کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔