ظفر مسعود چیئرمین پی بی اے منتخب، 16 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی قائم
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے 16 رکنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا۔دو خواتین ارکان اورآٹھ نئے رکن بینکس شامل ہیں۔
یہ اقدام بینکاری شعبے کی وسیع نمائندگی کی جانب اہم پیشرفت کا عکاس ہے ۔انتخابات کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود کو متفقہ طور پرچیئرمین پی بی اے منتخب کیا۔ ظفر مسعود نے خطاب میں کہا نئی ایگزیکٹو کمیٹی قومی معاشی ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر حبیب بینک کے صدر و سی ای او ناصر سلیم کو سینئر وائس چیئرمین اورفیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ۔ناصر سلیم نے عالمی معاشی دباؤ کے تناظر میں مضبوط کمپلائنس فریم ورک کی اہمیت جبکہ یوسف حسین نے بینکاری شعبے کو جدت پسند بنانے پر زور دیا ۔