آئی ایم ایف سے چھٹکارا نہ پایا تو سخت شرائط کا سامنا ، رانا تنویر

 آئی ایم ایف سے چھٹکارا نہ پایا تو سخت شرائط کا سامنا ، رانا تنویر

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، فاشسٹ نظریہ جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل سہیل آفریدی لاہور کی ترقی دیکھ کر پریشان تو ہوئے ہونگے، مریدکے میں گفتگو

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جنگ کے میدان اور سفارتی محاذ پر عبرتناک شکست ہوئی ۔۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے میں کامیاب نہ ہوئے تو مزید سخت شرائط کے ساتھ رجوع کرنا پڑے گا ۔ممتاز مذہبی روحانی سماجی شخصیت پیرسید زاہد  شاہ گیلانی سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حکمت عملی نے پاکستان کو دنیا کیلئے اہم بنا دیا ہے ،حکومت نے معیشت کو سنبھالامضبوط کیا ،معاشی اشاریے مثبت بنائے ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں،یہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے ،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعت نہیں ،پی ٹی آئی فاشسٹ نظریہ جمہوری روایات کے لیے زہر قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو اب بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارت کے ہاتھوں نہ کھیلیں اس کی پراکسی نہ بنیں یہی ان کے لیے بہتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں