موسمی سبزیاں سستی، ٹماٹر، پیاز، آلو مہنگے فروخت
پیداوار کیلئے موزوں موسم پر اکثر سبزیوں کے نرخ مناسب،شلجم،گاجر،ساگ ،پالک 50 روپے کلو فروخت،ٹماٹر ایک ہی روز میں 15روپے مہنگا ہوگیاشہر میں مقررہ نرخوں سے زائد ٹماٹر 120 ،پیاز 80 اور آلو 50 روپے کلو بکتے رہے،برائلر گوشت کا نرخ 569،فارمی انڈے 330 روپے درجن برقرار
لاہور(کامرس رپورٹر سے )موجودہ موسم سبزیوں کی پیداوار کیلئے موزوں ہونے پر مارکیٹ میں اکثر سبزیوں کے نرخ مناسب حد پر آنے لگے تاہم ٹماٹر ایک ہی روز میں 15 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔موسمی سبزیاں شلجم،گاجر،مولی،ساگ ،پالک 50 روپے کلو تک فروخت ہوئیں ۔برائلر گوشت کا نرخ 569 روپے کلو رہا جبکہ فارمی انڈے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہ ہوئی۔ٹماٹر کے سرکاری نرخ 15 روپے اضافے سے 80 جبکہ مارکیٹ میں 100 سے 120 روپے کلو تک فروخت ہو ا،پیاز کا سرکاری نرخ 3 روپے کمی سے 62 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 80 روپے کلو ،نئے آلو کا سرکاری نرخ 30 روپے جبکہ مارکیٹ میں 50 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ450 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 500 ،ادرک چائنہ کانرخ 315 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں 400روپے کلو تک فروخت کیاگیا۔شہرکی مارکیٹوں اور بازاروں دکاندار سبز مرچ 150 بھنڈی 200 اور شملہ مرچ 120 روپے کلو تک فروخت کرتے رہے ۔ساگ، پالک،شلجم،گاجر ،مولی، پھول گوبھی 40 سے 50 روپے کلو تک فروخت ہو تی رہی ۔برائلر گوشت کا نرخ8 روپے کمی سے 569 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ فارمی انڈے کے نرخ 330 روپے درجن برقرار رہے ۔