منصوبوں میں تبدیلی کیلئے سمری ارسال

منصوبوں میں تبدیلی کیلئے سمری ارسال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری مکمل،محکمہ ہاؤسنگ نے ۔۔۔

وزیرِاعلیٰ کو سمری ارسال کر دی جس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مکمل انتظامی اور تعمیراتی اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔سمری میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام ایک ہی ادارے کے سپرد کیے جائیں تاکہ دوہری مداخلت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں منصوبے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز انجام دیں گی۔ابتدائی مرحلے میں لاہورودیگر، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں