ادارے علما کو تقسیم کرنے سے باز آجائیں:مولاناغفور حیدری

ادارے علما کو تقسیم کرنے سے  باز آجائیں:مولاناغفور حیدری

لاہور(سیاسی نمائندہ)طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے ،مقتدر طبقوں کو عقل سے کام لیکر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔۔۔

 کر پالیسی بنانی چاہئے ۔ادارے اپنی حدود میں رہیں اور علما کو تقسیم کرنے کی سازشوں سے باز آجائیں۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، میاں جلیل شرقپوری، ضلعی امیر شیخوپورہ مفتی اسماعیل ودیگر مقررین نے جے یوآئی تحصیل شرقپور کے زیر اہتمام مدرسہ سید علی المرتضیٰ منڈی فیص آباد میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں