ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اشتراک عمل کا فیصلہ

 ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اشتراک عمل کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)سمیڈا اورایس ای سی پی نے ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے ۔ سمیڈا ہیڈ آفس میں سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ اور کمشنر ایس ای سی پی مظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں باضابطہ ایم او یو تیار کرنے ، مشترکہ فوکل گروپ بنانے ، خواتین کی زیر قیادت انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے۔۔

، ایس ایم ای اور سٹارٹ اپ کی تعریفوں کو ترتیب دینے ، کاروبار کو باضابطہ بنانے اور مشترکہ ایس ایم ای فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے قیام پر غورکیا گیا۔ سی ای او سمیڈا نے ایس ایم ایز کے فروغ پر زور دیا اورکہا دونوں تنظیموں کا اشتراک ایس ایم ایز کی رجسٹریشن کی رفتار کو تیز کرنے میں مددگار ہوگا۔ مفاہمت نامے سے باہمی تعاون کا طویل المدتی روڈ میپ طے ہو سکے گا۔اس موقع پر کمشنر ایس ای سی پی نے بتایا رواں سال 35 ہزارسے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ یہ تعداد پچھلے سال کے ریکارڈ سے 27 فیصد زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں