چور گینگ گرفتار ، 5 موٹر سائیکلیں،اسلحہ برآمد

چور گینگ گرفتار ، 5 موٹر سائیکلیں،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے دو رکنی اعجاز موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ۔ ۔۔

پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ اعجاز اور آفتاب عالم کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکلیں، ماسٹرکیز، دو پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر نیکا اعتراف کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں