داتادربارپر ہائیڈرولک کینوپیز پراجیکٹ کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

داتادربارپر ہائیڈرولک کینوپیز  پراجیکٹ کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

لاہور(سیاسی نمائندہ)ایوان اوقاف میں سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت داتادربارپر ہائیڈرولک کینوپیز منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ مدینہ شریف کی طرز پر موسمی اثرات سے محفوظ ہائیڈرولک کینوپیز پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔۔۔

سیکرٹری اوقاف نے ہائیڈرولک کینو پیزپراجیکٹ کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیتے کہا داتا دربار کی تزئین و آرائش، تعمیر اور توسیعی منصوبے مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کیے جائینگے ۔ مزارات اور مساجد کی بحالی کے نئے دور کا آغازکر رہے ہیں۔داتا دربار پرمسجد کے صحن میں 20 خودکار ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب سے زائرین کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئینگی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں