لمز : آر سی پلینز اور روبو فائٹس مقابلے
لاہور(خبر نگار میں آر سی پلینز اور روبو فائٹس مقابلوں کا انعقاد ، جہاں ملک بھر سے آئے طلبہ نے اپنے تیار کردہ ریموٹ کنٹرول طیاروں اور۔۔
روبوٹس کے عملی مظاہرے پیش کیے ۔ مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کو عملی تجربے سے جوڑنا تھا۔مقابلوں میں مقررہ وزن، فاصلے اور وقت کی حدود میں اڑا کر مخصوص اہداف ،طیارے کی پرواز، استحکام، درستگی اور وقت کی پابندی کو جانچا گیا۔طلبہ نے سومو فائٹ میں شاندارکرتب دکھا کر شرکا کے دل جیت لئے ۔ منتظمین کے مطابق یہ مقابلے پاکستان میں سٹیم تعلیم سے جڑی سرگرمی تھے ، جس نے طلبہ کی انجینئرنگ مہارتوں، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور ٹیم ورک کو نمایاں کیا۔