جناح ہسپتال کو ہیلتھ کیئر کمیشن کا آپریشنل لائسنس جاری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جناح ہسپتال لاہور کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا آپریشنل لائسنس جاری کردیا گیاجس پرصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور۔۔۔
سیکرٹری صحت عظمت محمود خان نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور جناح ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے کہاہے کہ پنجاب کے باقی ہسپتال بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے انڈیکیٹرز حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ لائسنس ہسپتال کی جانب سے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول سمیت تمام مقررہ معیارات اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر مکمل عملدرآمد کے بعد جاری کیا گیا۔پرنسپل طیبہ وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ہمارے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کا ثبوت ہے ، آپریشنل لائسنس کی تجدید سے ہسپتال کی ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔