ٹریفک قوانین خلاف ورزی،کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم
آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے پرزور
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف میں ہونے والی پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر مؤثر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے کہا سپیشل برانچ کی نشاندہی اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف بھی سخت کارروائی کیلئے ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسرخود فیلڈ میں نکلیں ۔ انہوں نے ہیلمٹ، ون وے ، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اوربسنت کے موقع پر قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور چینی ماہرین اور باشندوں کے ورکنگ ایریاز، روٹس اور رہائش گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا۔، کالعدم تنظیموں کے اشتہاریوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری اور مؤثر پراسیکیوشن کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔