قصور:متعدد وارداتیں ، ڈاکو لاکھوں کی نقدی ،سامان لوٹ کرفرار

قصور:متعدد وارداتیں ، ڈاکو لاکھوں کی نقدی ،سامان لوٹ کرفرار

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فون، زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

میر محمد کے رہائشی امان اﷲکے ملازم میاں خان، محمد خان، عرفان 24 لاکھ 80 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ چاہ فتے والا سٹی پھول نگر سے ڈاکوؤں نے محمدعدنان سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ، تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بھمبہ کے قریب مقصود احمد سے ہزاروں روپے موبائل فون ،تارا گڑ ھ چک 44 کے قریب سید ذیشان شاہ سے نقدی اور موبائل فون ، شوگر مل پتوکی کے قریب عبدالرحمن سے نقدی چھین لی۔ پرانا کارخانہ چھانگامانگا سے چور امجدکے گھر سے 81 ہزار روپے ، آدھا تولہ سونا اور 6 تولہ چاندی چوری کرکے لے گئے ۔ ہسپتال روڈ الہ آباد سے چور رانا اقبال کے زرعی رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں