ننکانہ صاحب:مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات سے محروم

 ننکانہ صاحب:مختلف وارداتوں  میں شہری نقدی ، زیورات سے محروم

ننکانہ صاحب (خبر نگار)بچیکی ننکانہ روڈ پرڈاکوئوں نے وقار بھنڈر ڈیری فارم کے رہائشی سے 10 ہزار روپے ، موبائل فون چھین لیا ۔

چک نمبر 53/3 میں چور وقاص احمد خان کی حویلی سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے 10 مویشی چوری کر کے لے گئے ۔ واربرٹن کے علاقہ محلہ عیدگاہ میں چور جاوید کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے چار موبائل فون، ایک تولہ طلائی ، تین تولہ چاندی کے زیورات لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں