پی پی ایس سی : مختلف محکموں میں اسامیوں کے نتائج کا اعلان
لاہور (صباح نیوز)محکمہ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ سپیشل برانچ میں ٹیکنیکل افیسر مینٹی ننس کی ایک اسامی کے لیے پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔
محکمہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ریسرچ ونگ میں سینئر سائنٹسٹ کی ایک اسامی کے لیے پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک سسٹم انجینئر کی ایک اسامی کے لیے تین امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔