شدیدسردی :ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ

شدیدسردی :ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ

شہر میں 280 سے 330 روپے فی کلو فروخت،شہر ی پریشانی میں مبتلا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ، شہر بھر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں ،اوگرا کی جانب سے جنوری کے لیے 220 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا ،شہر میں 280 سے 330 روپے فی کلو فروخت جاری، اوگرا اپنے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام، ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافے سے شہری پریشان،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ،دیگر بڑے شہروں میں قیمتیں کئی گنا زیادہ وصول کی جارہی ہیں ،لاہور میں ایل پی جی 280 سے 330 روپے فی کلو فروخت جاری ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ میں 270 سے 320 روپے اوکاڑہ، پتوکی، قصور ،ساہیوال میں 300 سے 350 روپے فی کلو جبکہ راولپنڈی، گجرات میں 290 روپے سے 340 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے ،پنجاب کے کسی بھی شہر میں اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ،شہریوں نے حکومت سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ،کہتے ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آتی ،مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ،ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے جس پر دھڑلے سے فروخت کررہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں