سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری کی دستاویزات کی فراہمی ،مزید دلائل طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری کی  دستاویزات کی فراہمی ،مزید دلائل طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری کی دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پرمزید دلائل طلب کرلئے ،سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کیس لارجر بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

 یہ درخواست بھی لارجر بینچ کو بھجوا دی جائے ، عدالت سرکاری وکیل کا اعتراض مسترد کردیا ،وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ لارجر بینچ میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں، یہ کیس انکوائری کے ساتھ لگائی دستاویزات کے حصول کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں