باہر سے بسنت منانے کیلئے شائقین مہنگے ٹکٹ خریدنے لگے
امریکہ کینیڈا یورپ سے ریٹرن ٹکٹ چھ سے سات لاکھ روپے تک فروخت
لاہور ( رپورٹ محمد علی رانا سے )بیرون ملک سے بسنت منانے والے خواہشمند افراد چھ سات اور اٹھ فروری سے قبل پاکستان پہنچنے کے لیے مہنگے ایئر ٹکٹیں خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات قطر دبئی دمام عمان سعودی عرب جدہ مدینہ ریاض قسیم کویت بحرین انڈونیشیا، ملائشیا، نیوزی لینڈ ،ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، لندن ،برمنگمسسسس ،مانچسٹر، یورپ ،ایتھنز ،ترکی سے ہزاروں خواہشمند افراد اس سال پاکستان چھ سات اور آٹھ فروری تک پہنچنے کے لیے لاکھوں روپے اضافی دے کر بسنت میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ،بسنت کے تہوار میں شرکت کے لیے ائر ٹکٹس کا ریٹ پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے ۔امریکہ ،کینیڈا ،یورپ سے ریٹرن ٹکٹ چھ سے سات لاکھ روپے تک فروخت، لندن سے لاہور ،اسلام آباد ،کراچی کا کرایہ بھی پانچ لاکھ سے کم نہیں، دبئی، جدہ ،ریاض سے لاہور کا کرایہ بھی دوسے اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ تک وصول کیا جا رہا ہے ۔ مختلف ائر لائن رواں ماہ کے آخری ہفتے سے ہی مہنگا فضائی ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں ۔