دھند :ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔
کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 20 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، جعفر ایکسپریس 2گھنٹے 40منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہوئی۔