امتحانی عملے کو معاوضوں کی ادائیگیاں

امتحانی عملے کو معاوضوں  کی ادائیگیاں

لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ نے میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانی عملے کو معاوضوں کی ادائیگیاں کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد عملے نے انٹر امتحان میں ڈیوٹیاں دی تھیں،امتحانات اپریل ،مئی میں منعقد ہوئے تھے ۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 18جولائی کو اعلان کیا تھا،لاہور بورڈ کیجانب سے 17 کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے فنڈز معاوضوں کی ادائیگی کیلئے جاری کردیئے گئے ہیں،معاوضوں کی جلد ادائیگی کیلئے تمام عملہ بینک اکاؤنٹ نمبر تعلیمی بورڈ کو فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں