سی پیک پاکستان کی ترقی کا گیم چینجر :قائم مقام گورنر

سی پیک پاکستان کی ترقی کا  گیم چینجر :قائم مقام گورنر

لاہور (سیاسی نمائندہ) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں سے چین کے سبکدوش قونصل جنرل ژاؤ شریں نے گورنر ہاؤس لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور سٹریٹیجک شراکت داری پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دفاع، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مضبوط ستون ہے ،سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا گیم چینجر منصوبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں