ڈی سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، شکایات ازالے کا مؤثر نظام بنایاجائیگا،علی اعجاز

ڈی سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، شکایات  ازالے کا مؤثر نظام بنایاجائیگا،علی اعجاز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ۔۔۔

کہاکہ ڈسپلن اور گورننس پر فوکس رہے گا۔ عوامی خدمت اولین ترجیح ہوگی، لاہور جیسے بڑے شہر میں نظم و نسق کو بہتر بنانا بڑا چیلنج ہے ، شہری مسائل کے حل کیلئے فیلڈ میں انتظامیہ متحرک نظر آئیگی،مہنگائی، تجاوزات اور گورننس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے ، عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مؤثر نظام بنایا جائے گا، ٹیم ورک کے ذریعے لاہور کی ایڈمنسٹریشن کو فعال بنائینگے ، تمام محکمے قانون کے مطابق اور بغیر دباؤ کام کرینگے ، فیلڈ افسروں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا۔شہریوں کے مسائل سننے کیلئے دروازے کھلے رہیں گے ،تجاوزات ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں